54

اٹک سے تحریک انصاف کے ایم این اے میجر طاہر نے قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کردیا 12 حکمتی پارٹی کے ارکان نے ان کا ساتھ دیا

ضلع اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ اور عام انتخابات میں پاکستان میں کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ’’ فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ‘‘ کا پلے کارڈ لہرایا جو وہ اٹک سے اپنے ہمراہ لے کر آئے تھے ان کے جذبہ ، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتے ہوئے 12 سے زائد اراکین قومی اسمبلی جن میں وزیر اعظم کے آبائی ضلع میانوالی سے امجد علی خان ، کراچی سے اسلم خان اور دیگر شامل تھے جنہوں نے پارٹی پالیسی ، وزیر اعظم اور حکومت کی ناراضگی کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے روز محشر ، شافی محشر ، رحمت کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ، عقیدت اور جذبہ ایمانی کو مقدم رکھتے ہوئے فرانسیسی حکومت کی ناپاک حرکت کے خلاف عوامی جذبات کی پاکستان کے سب سے بڑے جمہوری ادارہ ’’ پارلیمنٹ ہاءوس اسلام آباد ‘‘ میں سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا حقیقی ثبوت دیتے ہوئے وہ مطالبہ کر دیا جس کا تقاضہ پوری قوم کر رہی ہے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا قومی اسمبلی میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار ہو کر کیا جانے والا تاریخی اقدام جو قیامت تک قومی اسمبلی کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اور میجر طاہر صادق کو ان کے اس اقدام نے اقوام عالم میں وہ مقام عطا کر دیا اور وہ شہرت بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادنیٰ غلام کی حیثیت سے عطا کر دی جس کا تصور حکمران اپنے بھرپور دور حکمرانی میں بھی حاصل نہیں کر سکتے دنیا بھر کے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں لہرائے جانے والے اس بینر کے حوالے سے خبریں ، تبصرے اور تبادلہ خیال کیے جا رہے ہیں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کو وہ شہرت بھی حاصل ہو گئی ہے جو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں مولانا شاہ احمد نورانی ، مفتی محمود اور دیگر اراکین قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 ء کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے تاریخی فیصلے کے سلسلہ میں حاصل کی تھی وہی شہرت اور مقام موجودہ قومی اسمبلی جس کے ممبران کی تعداد 342 ہے جن میں پنجاب کے 141 ، سندھ کے 60 ، کے پی کے کے 51 ، بلوچستان کے 16 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 3 ، خصوصی نشستوں پر منتخب ہونے والی 60 خواتین اور 10 غیر مسلم ممبران قومی اسمبلی میں ’’ ممتاز مقام ‘‘ حاصل کر لیا ہے میجر طاہر صادق کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم ایک کروڑ سے زائد تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے بھی جس انداز میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے وہ تمام باتیں تحریر نہیں کی جا سکتیں اس کی ادنیٰ سی جھلک سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے جمعۃ المبارک کے روز قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکالے جانے کا پلے کارڈ لہرانے کی تصویر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فیس بک ، ٹیوٹر ، انسٹاگرام ، وٹس ایپ ، یو ٹیوب ٹیلی گرام ، بی آئی پی ، میسنجر اور دیگر سوشل میڈیا اکاءونٹس پر وائرل ہونے والی سب سے بڑی تصویر اور ویڈیو ہے جس کی صرف فیس بک پر شیئر ہونے کی تعداد وائرل ہونے کا ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں