39

دہشت گرد کو مجموعی طور پر 17 سال قید بامشقت جبکہ دوسرے دہشت گرد کو14 سال قید با مشقت کی سزاکا حکم جاری 

ڈیرہ اسماعیل خان انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی(اقبال کھیارہ گروپ)سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو مجموعی طور پر 17 سال قید بامشقت جبکہ دوسرے دہشت گرد کو14 سال قید با مشقت کی سزاکا حکم جاری کردیا ، ایک دہشت گرد عماد خورشید ولد محمد خورشید خودکش بمبارکو خودکش جیکٹ اور غیر قانونی اسلحہ سمیت جبکہ دوسرے دہشت گرد سراج الدین سے راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈاور گولہ بارود برآمد کیاگیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ نے 20 مارچ سال 2019 ءکو خفیہ اطلاع پر تحصیل پروآ کے علاقہ جھوک حیات میں کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار اور چھاپہ زنی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی(اقبال کھیارہ گروپ)سے تعلق رکنے والے خودکش بمبار عماد خورشید ولد محمد خورشید قوم سردار سدوزئی سکنہ آزاد جموں کشمیر کو خودکش جیکٹ اور غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتارکیا جبکہ دوسرے دہشت گرد سراج الدین ولد محمد دین قوم استرانہ سکنہ محلہ دھپ سڑی کڑی شموزئی کے قبضہ سے راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ،اسلحہ گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد و آلات برآمد کیے گئے ،سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ نے دونوں دہشت گردوں کے گرفتار ہونے پر ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ، مقدمہ کی سماعت کے دوران دونوں دہشت گردوں کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سپیشل جج عدالت انسداد دہشت گردی ڈیرہ اسماعیل خان نے خودکش بمبار دہشت گرد عماد خورشید کو بارودی مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 03 سال قید بامشقت جبکہ مجموعی طور پر 17 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ،فیصلے کے مطابق دونوں سزائیں یکجا شمار کی جائیں گی جبکہ مجرم کو زیر دفعہ 382B کا فائدہ بھی دیاگیا ،اسی طرح دوسرے دہشت گرد سراج الدین کو راکٹ لانچر اور بارودی مواد کا جرم ثابت ہونے پر 14سال قید سخت با مشقت کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،مجرم کو زیر دفعہ382B کا فائدہ بھی دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں