51

تحریک انصاف میں بغاوت 2 ارکان پنجاب اسمبلی باغی سمندری سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے راولپنڈی کے ایم پی اے نے سانحہ لاہور کی مذمت کردی کئی عہدیدار بھی مستعفی

تحریک انصاف میں بغاوت 2 ارکان پنجاب اسمبلی باغی سمندری سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے راولپنڈی کے ایم پی اے نے سانحہ لاہور کی مذمت کردی کئی عہدیدار بھی مستعفی

پی ٹی آئی سمندری کے ممبر اسمبلی خالد عبداللہ غازی نے عمران نیازی کو ناموس رسالت کے نہتے محافظوں پر گولی چلانے پر خیر باد کہہ دیا*

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک درجن پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے کے بعد سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ملتان روڈ پر واقعے مرکز کے علاقے میں حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔
تحریک اور حکام کی جانب سے نقصانات سے متعلق متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق 69 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنا دیے کارکنان اور پولیس کے درمیان اتوار کی صبح جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے نواں کوٹ کے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کو ایک درجن دیگر اہلکاروں کے ساتھ یرغمال بنا لیا۔
ان کا زخمی حالت میں ایک ویڈیو بیان بھی تحریک لبیک کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں مشتعل افراد نے حملہ کیا اور پھر تحریک کے ہی رکن قاری فاروق نے مشتعل افراد کو روکا۔ ان کا کہنا تھا جب آپس میں معاہدہ ہوا ہے تو معاہدے کی پاسداری ہونی چاہیے۔
لاہور پولیس کے ایک ترجمان عارف رانا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ تحریک لبیک کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر کے ایک ڈی ایس پی، پانچ پولیس اہلکاروں اور دو رینجرز کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا جس کے بعد ہم نے آپریشن شروع کیا۔ تاہم پنجاب وزیر اعلی کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بارہ اہلکاروں کے یرغمال بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس ترجمان عارف رانا کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے وہاں آئل ٹینکر کھڑا کر رکھا ہے جس میں کم از کم 50 ہزار لیٹر پٹرول ہے اور اسی پٹرول سے بم بنا کر وہ پولیس والوں پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک پولیس کے 11 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جنہیں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے اہلکار بازیاب نہیں ہو جاتے۔

.‏پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے وائس پریذیڈنٹ اظہر اقبال نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

*لاکھوں پی ٹی آئی کی کارکنان و ذمہ داران پارٹی چھوڑ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں