21

کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے ڈی ایس پی پر ‘تشدد’ کیا ، 5 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا: ترجمان لاہور پولیس رانا عارف صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے: عثمان بزدار

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے ڈی ایس پی پر ‘تشدد’ کیا ، 5 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا: ترجمان لاہور پولیس رانا عارف

صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے: عثمان بزدار
سوشل میڈیا اور دیگر غیر مصدقہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں
عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے فرائض کو بخوبی سر انجام دیا جارہا ہے
لاہور 18 اپریل۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اسوقت تسلی بخش ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے بتایا کہ پولیس رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔لاہور میں ایک مقام کے علاوہ جہاں پر کچھ عناصر نے سڑک بلاک کر رکھی ہے۔پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ عثمان بزدار نے
عوام سے اپیل کی ہےکہ سوشل میڈیا اور دیگر غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ذمہ دار حکومتی ذرائع صوبے بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واضح کیا کہ میں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے جان و مال۔کا تحفظ اور قانون کی عملداری حکومت کے فرائض میں شامل ہیں اور اسے بخوبی سر انجام دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں