37

خاتون کا بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا معاملہ ملزم وقاص سمیت کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ 3 ملزمان مفرور ہیں،خاتون نے دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی

خاتون کا بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا معاملہ

پولیس نے وقاص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا

عدالت نے مرکزی ملزم وقاص سمیت کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

تین ملزمان مفرور ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیشی افسر

خاتون نے دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے، پولیس

مجھے ہراساں اور بلیک میل کیا جارہا ہے، متوفیہ کا آڈیو میسیج

محلے کے بہت سے لڑکے ہیں جو مجھے پریشان اور ہراساں کررہے ہیں، آڈیو میسیج

مجھے بہت تنگ کرکے رکھ دیا اب تو حد ہوگئی ہے، آڈیو میسیج

وقاص نے مجھے 4 مہینے سے تنگ کرنا شروع کردیا تھا، آڈیو میسیج

وقاص مجھے ڈرا رہا تھا، دھمکا رہا تھا اور ہراساں کررہا تھا، آڈیو میسیج

میں جاب کیلئے نکلتی تھی تو وہ میرا راستہ روکتا تھا، آڈیو میسیج

کہتا تھا تم نے میری بات نہیں سنی تو میں کچھ بھی کرسکتا ہوں، آڈیو میسیج

وہ بچوں کو نقصان پہنچانے کا کہتا تھا میں ڈرتی تھی، پریشان ہوتی تھی، آڈیو میسیج

اس نے زبردستی مجھ سے نکاح کیا مجھے نہیں پتہ وہ اصلی ہے یا نقلی، آڈیو میسیج

نکاح نامہ اس کے پاس ہے اس نے کہا میں تہمارا شوہر ہوں تمہارا خیال رکھوں گا، آڈیو میسیج

اس نے میری وڈیو بنائی اور پھر وڈیو وائرل کردی، آڈیو میسیج

اس نے اپنے دوستوں کو محلے کے تین چار لڑکوں کو دکھائی ہے، آڈیو میسیج

اتنا بڑا دھوکہ فریب، خاتون آڈیو میسیج کرتے ہوئے روئے چلی جارہی ہے

میں کیا کوئی استعمال کی چیز تھی جو میرے ساتھ اس طرح سے کیا گیا، آڈیو میسیج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں