31

ملک میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار ہے، جن میں 6 کروڑ 53 لاکھ مرد اور 5 کروڑ 29 لاکھ 20 ہزار سے زاید خواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔

کراچی (رپورٹر)پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار ہے۔
الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقے اور ووٹ سے متعلق دیگر معلومات قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہوئے تھے جبکہ آئندہ انتخابات 2023ء میں ہونے ہیں، قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342، پنجاب اسمبلی میں 371، سندھ اسمبلی 168، خیبرپختونخوا 124 اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تعداد 65 ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت الیکشن میں شفافیت کیلئے انتخابی اصلاحات سمیت کئی اقدامات کا اعلان کرچکی ہے، جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کا استعمال بھی شامل ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹ مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے انتخابات کیلئے ووٹنگ مشین تیار کرلی جس میں تمام امیدواروں کے انتخابی نشان الگ الگ خانے میں درج ہوں گے، ووٹ کاسٹ کرنیوالا اپنے پسندیدہ امیدوار یا جماعت کا انتخابی نشان دیکھ کر بٹن دبائے گا اور گرین لائن آن ہونے پر ووٹ کاسٹ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں