53

موبائل فون ٹاور کے احاطے میں داخل ہوکر مشینری اور کیبل کو پیڑول چھڑک کر آگ لگادی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان نامعلوم ملزمان نے علاقہ گرہ محبت میں موبائل فون ٹاور کے احاطے میں داخل ہوکر مشینری اور کیبل کو پیڑول چھڑک کر آگ لگادی ، دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،گرہ محبت کے رہائشی اقبال سلیمانی نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی غیر موجود گی میں موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم مسلح ملزمان میرے گھر آئے اور میرا پتہ کیا ،میرے بچوں کو ڈرایا دھمکایا کہ آج کے بعد تم لوگ موبائل فون ٹاور چالو نہیں کروگے اور ٹاور کے احاطے میں داخل ہوکر وہاں پیڑول چھڑک کو مشینوں اور کیبل کو آگ لگا کر نقصان کیا ،پولیس نے دونامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں