21

سسرالیوں نے بیس سالہ داماد کو بہانے سے بلا کر کلہاڑی کے وار سے اس کا سر کھول دیا

ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی کو بھگا کر شادی کرنے کا بھیانک انجام ،سسرالیوں نے بیس سالہ داماد کو بہانے سے بلا کر کلہاڑی کے وار سے اس کا سر کھول دیا ،مغز سر سے نکل کر باہر آگیا ،نوجوان تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،ڈاکٹرز نے چند لمحوں کا مہمان قراردے دیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود بائی پاس بھٹنی آباد کے قریب بیس سالہ نوجوان سڑک کے کنارے زخمی حالت میں پایاگیا ،اطلاع پر ریسیکو ٹیم اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ، نوجوان کے سر میں کلہاڑی کا گہرا زخم اور مغز سر سے باہر نکلا ہوا پایاگیا، نوجوان کو بہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں پر ڈاکٹرز نے نوجوان کے علاج معالجہ شروع کرتے ہوئے اسے چند لمحوں کا مہمان قراردے دیا ،نوجوان کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت امیر معاویہ ولد محمد اشرف قوم انصاری سکنہ محلہ گھمٹیانوالہ دریاخان ضلع بھکر پنجاب کے نام سے کی گئی ،اطلاع پردریا خان سے نوجوان کے رشتہ دار ہسپتال پہنچ گئے، قریبی رشتہ داروں کے مطابق زخمی نوجوان دریا خان میں ٹریکٹر کی ورکشاپ میں مکینک کا کام کرتاتھا ،اس نے چند ماہ قبل اپنے پڑوس میں رہائش پزیر پٹھان فیملی کی لڑکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے بھگا کر اس سے شادی کرلی ،بعدازاں سسرالیوں نے باقاعدہ شادی کرنے کے بہانے لڑکی وآپس لے لی ،اور گزشتہ روز انہوںنے ڈیرہ میں نوجوان کو بہانے سے بلا کراسے قتل کرنے کی نیت سے اس کے سرپر کلہاڑی کا وار کرکے شدید زخمی کردیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں