33

لاڑکانہ میں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق 40 سے زائد افراد زخمی

لاڑکانہ میں ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 35سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے بائی پاس پر باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی ، حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ جس کے باعث 10 افراد موقع پر چل بسے، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار باراتی لاڑکانہ شہر سے دادو جارہے تھے۔ بائی پاس پر بس کی ٹائی راڈ ٹوٹی اور ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں 20 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچیں اور بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں