44

دس لاکھ کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

دس لاکھ کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار*دس لاکھ کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار*

مورخہ 2021-03-08 بوقت 10:15 بجے مسمی عبدالمناف ولد عبدالصمد نامی شخص سے بمقام جیلانی سینٹر بلڈنگ باغ زہرہ اسٹریٹ کھارادر کراچی کے قریب سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے اور 1 عدد موبائل فون چھیننے کی ایف آئی آر نمبری 193/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 درج ہوئی, ایس ایس پی سٹی.

جس پر ایس ایچ او کھارادر بمعہ پولیس پارٹی نے مورخہ 2021-03-29 کو بمقام حاجی قاسم لین نزد اللہ رکھا پارک کھارادر کے قریب نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے (3) ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا, ایس ایس پی سٹی.

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایس ایچ او کھارادر نے بمقام لیمارکیٹ ریور روڈ نزد بابا فرید نمکو شاپ کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے دیگر ساتھی (2) ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی.

*گرفتار ملزمان کے نام*
1. مظہر عباس ولد بشیر احمد.
2. علی رضا عرف بابر ولد صالح محمد.
3. گل محمد ولد اللہ بخش.
4. فراز حیدر ولد غلام حیدر.
5. ابراہیم ولد احمد.

گرفتار ملزمان سے مورخہ 2021-03-08 کو مسمی عبدالمناف ولد عبدالصمد نامی شخص سے ہونے والی 10 لاکھ 30 ہزار روپے والی ڈکیتی کے متعلق پوچھ گچھ جاری, ایس ایس پی سٹی.

گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر (5) پستول 30 بور بمعہ 26 راؤنڈز برآمد کیے گئے, ایس ایس پی سٹی.

گرفتار ملزمان پیشہ وارانہ ڈکیت ہیں ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں مختلف طریقہ واردات سے کیا کرتے تھے, ایس ایس پی سٹی.

*گرفتارملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات*
1. ایف آئی آر نمبر 229/2021 بجرم دفعہ 23(i)A .
2. ایف آئی آر نمبر 230/2021 بجرم دفعہ 23(i)A .
3. ایف آئی آر نمبر 231/2021 بجرم دفعہ 23(i)A .
4. ایف آئی آر نمبر 232/2021 بجرم دفعہ 23(i)A .
5. ایف آئی آر نمبر 233/2021 بجرم دفعہ 23(i)A .

گرفتار ملزم گل محمد کے خلاف اس سے قبل بھی ایف آئی آر نمبر 92/2017 بجرم دفعہ 353/324/7ATA 23(i)A 4/5 تھانہ بغدادی میں درج ہے, ایس ایس پی سٹی.

گرفتاردیگر ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے.

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بالا کے تحت تفتیش جاری.

گرفتار ملزمان سے برآمدہ غیر قانونی اسلحہ بعد سیل فارنزک کیلئے روانہ.

کھارادر پولیس کے ہاتھوں انتہائی مطلوب 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتاری کا معاملہ

ملزمان نے 8 مارچ کو عبدالمناف نامی شہری سے 10لاکھ 30 ہزار چھینے تھے، ایس ایس پی سٹی

واردات میں ملوث تین ملزمان سمیت پانچ کو گرفتار کرلیا، سرفراز نواز

ملزمان سے پانچ پستول بھی برآمد ہوئے ، سرفراز نواز

ملزمان کو انتہائی بے خوفی سے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج

ملزمان نے رقم لیکر جانے والے شہری کو سر عام روکا اور لوٹ مار کی، فوٹیج

ملزمان نے شہری کے جسم کے مختلف حصوں میں لگے ہوئے نوٹوں کے بنڈل کو نکالا، فوٹیج

ملزمان کم از کم ایک منٹ تک شہری کی تلاشی لیتے رہے، فوٹیج

واردات کے دوران آس پاس کھڑے لوگ ڈکیتی کا منظر بھی دیکھتے رہے، فوٹیج

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں