31ویں ورلڈ یونیورسٹی گیمز ، ووشو کے کھیل میں پہلا سونے کا تمغہ ہفتے کو دیا جائےگا

چھینگڈو(شِنہوا)چین میں31ویں ایف آئی ایس یوورلڈ یونیورسٹی گیمز کا پہلا طلائی تمغہ ہفتے کے روز ووشو ٹورنامنٹ کے مردوں کے نان چھوان مقابلے کے فاتح کھلاڑی کودیا جائے گا جبکہ چینی ایتھلیٹ تساؤ ماؤ یوان اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔
تساؤ نے کہا کہ جیسے جیسے یونیورسیڈ قریب آ رہا ہے میں اپنی جسمانی حالت کو ٹھیک کر رہا ہوں اور میں اعزاز کے حصول کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا اور مقابلے سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کروں گا۔
چھینگڈو یونیورسیڈ میں ووشو مقابلہ نان چھوان، چھانگ چھوان، تائی جیچھوان ، گونشو، داؤشو، تائی جی جیان، جیانشو، چھیانگشو، نان داؤ اور ساندا پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں