80

او جی ڈی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ظفر مسعود کی بطور چیئرمین بورڈ تعیناتی

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنیز ایکٹ 2017کی شق 192کی روشنی میں مورخہ 31مارچ2021کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے اجلاس میں ظفر مسعود کو تین سال کے عرصے کیلئے بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔بورڈ کے نئے چیئرمین کے تقرر کیلئے منعقدہ اس اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے جملہ ممبران نے شرکت کی۔اس سے قبل مورخہ 17مارچ 2021کو منعقد ہونے والے کمپنی کے غیر معمولی اجلاس عام میں کمپنیز ایکٹ 2017کی شق 159کے تحت کمپنی کے ڈائریکٹرز کا تین سال کے عرصے کیلئے انتخاب کیا گیا۔کمپنی کے ڈائریکٹرز کیلئے منتخب ہونے والے افراد میں سید خالد سراج سبحانی،میاں اسد حیاالدین،ماتھر نیاز رانا،کامران علی افضل،ممتاز علی شاہ، محمد ہارون الرفیق،ظفر مسعود،اکبر ایوب خان،محمد ریاض خان،شمامتہ العنبرارباب اورجہانزیب درانی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں