65

کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 24 ویں سالانہ یوم والدین کا انعقاد.چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 24 ویں سالانہ یوم والدین کا انعقاد.چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. امیر البحر نے تعلیم اور کیڈٹس کی ٹریننگ میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے کردار کو سراہا. کیڈٹ کالج سانگھڑ میں عسکری اور جسمانی تربیت کا معیاراساتذہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے . نیول چیف قریب میں کیڈٹس نے پریڈ, پی ٹی, جمناسٹکس اور ٹینٹ پیگنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا.
کالج کے ٹائیگر اسکواڈ کی جانب سے بھی خصوصی ڈرل کا مظاہرہ پیش کیا گیا. تقریب میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کیڈٹس کے تیار کردہ ماڈلز اور فن پارے رکھے گئے. آخر میں نیول چیف نے گزشتہ سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں