52

احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیاجج سمیت وکلانکل گئے ہنگامی بنیادوں پر سپرےمتاثرہ نیب گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا گیا شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت

احتساب عدالت اسلام آباد

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس

ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان کر رہے ہیں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے

عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی

احتساب عدالت میں عبدالرحمن غازی کیس کی سماعت

کورونا سے متاثر مریض احتساب عدالت میں پیش

متاثرہ مریض کے احتساب عدالت پیش ہونے پر کھلبی مچ گئی

مجھے کورونا ہے جلدی میرا بیان ریکارڈ کرے، نیب گواہ امیر حیدر ملک

متاثرہ گواہ کے بتانے پر عدالت میں دوڑیں لگ گئی

احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا

جج احتساب عدالت اعظم خان سمیت وکلا کمرہ عدالت سے نکل گئے

کورونا سے بچاو کیلئے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر سپرے

متاثرہ نیب گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا گیا
شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت

وکلا صفائی کی جانب سے گواہان کی ترتیب پر بار بار اعتراضات پر جج اعظم خان کا اظہار برہمی

مجھے کوئی شوق نہیں کہ یہ کیس لازمی سنوں، جسے اعتراض ہے تو کھل کر بتائیں ، جج اعظم خان

ایک گواہ موجود نہ ہو دوسرا بلا لیا جاتا ہے جیسے کیچن میں ایک دیگ تیار نہ ہو دوسری کھولی جاتی ہے، وکیل ظفر فوزی

یہ آپ کیا بات کہہ رہے ہیں کیا یہ آپ کو کیچن دکھائی دیتا ہے؟ جج اعظم خان

ایک گواہ مہینے تک دستیاب نہ ہو تو کیا میں ایک مہینے کی تاریخ دے دوں گا ؟ جج اعظم خان

انتالیس کیسز ہیں اس عدالت میں جن پر روز سماعت ممکن نہیں ہے ، جج اعظم خان

ایک گواہ کیساتھ ہی اتنا ریکارڈ آتا ہے کہ ایک دو میں دو کے بعد تیسرا کیس ممکن ہی نہیں رہتا ، جج

ہماری کوشش ہے ہر ہفتے میں ہر کیس کی ایک سماعت تو ضرور ہو ، جج اعظم خان

جس گواہ کو بلایا جانا ہوتا ہے اس کا پہلے ہمیں بتایا کریں، شاہد خاقان عباسی

ہم جب گواہ کو نوٹس کرتے ہیں تو آرڈر شیٹ میں شامل ہوتا ہے آپ کے وکیل کو پتہ ہوتا ہے، جج

آپ ہر بار اجازت لیکر واپس چلے جاتے ہیں ، جج اعظم خان

پھر آپ کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ اگلی سماعت پر کس گواہ کو بلایا گیا ہے ، جج اعظم خان

نئے جج آئیں گے تو انشا اللہ روز کی بنیاد پر ہر کیس کی سماعت ہو گی ، جج اعظم خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں