69

ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری آف پاکستان سید غیور حسین شاہ کرونا جنگ میں جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد( وقایع نگار ) ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری آف پاکستان
سید غیور حسین شاہ کرونا جنگ میں جان کی بازی ہار گئے ہیں. وہ کئی روز سے پمز ہسپتال اسلام آباد میں کرونا سے نبزد آزما تھے تاہم جمعرات کو کرونا کے موزی مرض کے باعث وہ انتقال کر گئے ہیں ڈی جی نیشنل لائبریری سید غیور حسین شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی نیشنل لائبریری اور انکے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا اور انکی آبائی رہائش گاہ پر صف ماتم بچ گئی تفصیلات کے مطابق سید غیور حسین شاہ جو وزارت تعلیم کے ماتحت خدمات انجام دینے والی نیشنل لائبریری آف پاکستان کے سربراہ تھے وہ ایک طویل عرصے سے شعبہ لائبریری سے وابستہ تھے چند روز قبل انکو کرونا کے باعث پمز ہسپتال میں ھنگامی بنیادوں پر داخل کرایا گیا جہاں انکو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈاکٹروں اور مایرین نے انکا فوری علاج شروع کیا وہ کئی روز تک کورونا کی تیسری لہر کا پختہ عزم اور بلند حوصلوں کے ساتھ دن رات مقابلہ کر نے میں مصروف رہے تاہم جعمرات کو وہ کورونا کو شکشت دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور وہ جان کی بازی ہار گے مرحوم سید غیور شاہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں میں رات گے ادا گی ہے جس میں نیشنل لابئریری آف پاکستان کے افسران , ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخیصات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے نماز جنازہ کے شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدری اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے راولپنڈی اسلام آباد کی تمام لابیریئوں کے افسران اور ملازمین نے بھی سید غیور شاہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں