68

وزارتِ خارجہ کا معاشی سفارت کاری کی جانب ایک اور اہم قدم پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و اقتصادی ونڈو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

وزارتِ خارجہ کا معاشی سفارت کاری کی جانب ایک اور اہم قدم

وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و اقتصادی ونڈو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ھنگری کے وزیر خارجہ جناب پیٹر سجارتو نے (ویڈیو لنک کے ذریعے) بیک وقت ھنگری – پاکستان تجارتی و اقتصادی ونڈو اور پہلے ھنگری – پاکستان بزنس فورم میں مشترکہ طور پر شرکت کی

وزیر خارجہ نے پاکستان ھنگری تجارتی و اقتصادی ونڈو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

پاکستان، ھنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

میں کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود اس پہلے پاکستان ھنگری تجارتی و اقتصادی ونڈو اور پہلے پاکستان – ہنگری بزنس فورم میں شرکت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں

اس ونڈو کے کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی

ہمیں خوشی ہے کہ ھنگری پاکستانی طلباء کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہی ہے جس پر ہم ھنگری قیادت کے شکر گزار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم پاکستان، ہنگری مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

کاروبار میں سہولت کی عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے جو ہماری مثبت اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور ھنگری کے مابین توانائی، متبادل توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ، دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

ھنگری کی بڑی فوڈ، ٹیکنالوجی، میڈیکل اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں وزیر خارجہ ہنگری

فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ہماری زرعی یونیورسٹی، پاکستان کی ایگریکلچر کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں وزیر خارجہ ھنگری

ھنگری کے وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ھنگری کے وزیر خارجہ جناب پیٹر سجارتو کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے خوشی اور شکریے کے ساتھ قبول کی

ھنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایک بڑے کاروباری حضرات پر مشتمل وفد کے ہمراہ جلد پاکستان تشریف لائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں