69

آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی نے 5 اپریل تک انتخابی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں 15 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل

آزاد کشمیر انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائیں، سینیٹر فرحت اللہ بابر کی ہدایت درخواست کے ساتھ 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کیا جائے،

درخواستیں 5 اپریل تک زرداری ہاوس اسلام آباد یا بلاول ہاوس کراچی کے پتے پر پہنچوائے جائیں،
سینیٹر فرحت اللہ بابر کی ہدایت
پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر عام انتخابات کیلئے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل،*
*نوٹیفکیشن جاری*

اسلام آباد / کراچی ، 24 مارچ: آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات -2021 کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ، جس میں مندرجہ ذیل ممبران ہوں گے۔ 1. میڈم فریال تالپور 2۔سید نیئر حسین بخاری 3. راجہ پرویز اشرف 4۔قمر زمان کائرہ 5. نثار احمد کھوڑو 6. چوہدری لطیف اکبر 7. راجہ فیصل ممتاز راٹھور 8۔چوہدری عبد المجید 9. سردار یعقوب خان 10۔چوہدری محمد یٰسین 11. چوہدری پرویز اشرف 12. سردار قمر زمان 13. سردار جاوید ایوب 14. میاں عبدالوحید 15. چوہدری فخر زمان گلپیرہ 16. امیر عبدالغفار لون 17. نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن چیئرمین سیکرٹریٹ سے آج ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں