63

جعلی لاٹری کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے والے دوملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان صدرپولیس نے سرف فروخت کرنے کی آڑ میں جعلی لاٹری کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے والے دوملزمان کو سبزی منڈی کے قریب گرفتارکرلیا، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق صدرپولیس نے سبزی منڈی میں جعلی لاٹری سے عوام کولوٹنے والے دوملزمان صدام اوراخلاق ولد لیاقت علی سکنہ کلورکوٹ کوگرفتارکرلیا۔یہ ملزمان 180گرام سرف کا پیکٹ1800سے میں ٹوکن کا لالچ دے کر فروخت کر رہے تھے کہ لاٹری میں جوسرمشین ، سیلنگ فین وغیرہ نکلے گا ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف294-BPPCکے تحت 

مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں