63

حیدرآباد میں حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی تقریب حلف برداری ڈپٹی کمشنر اور سہیل افضل خان سمیت دیگر کا خطاب

حیدرآباد (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر حیدرآبادغفار فواد سومرو نے کہا ہے کہ آج سوشل میڈیا کے دو ر میں معلومات کے بہت سے زرائع ہیں لیکن مستند معلومات صرف پرنٹ اور الیکڑونکس میڈیا سے حاصل ہوتی ہے‘ معاشرے کی عکاسی کے لئے شعبہ صحافت ایک اہم جز ہے‘ تاہم میڈیا سے وابستہ افراد کو عام عوام اور معاشرے کی بہتری کیلئے تنقید برائے تنقید کے بجائے اصلاحی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے غیرجانبدرانہ رپورٹنگ کرنی چاہئے‘انہوں نے کہاکہ شہر کی تعمیر وترقی میں مثبت رپورٹنگ کا بڑا کردار ہے‘ صحافیوں کے انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے مثبت کام کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہئے تاکہ ان کی کارگردگی میں مذید بہتری آسکے۔وہ د یا لد ا س کلب حیدرآباد میں حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل انہوں نے حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس (دستور) کے عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ سے حلف لیا۔ تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سہیل افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نامساعد حالات میں صحافی احسن طریقے سے اپنی پیشہ وارانہ زمہ داری انجام دے رہے ہیں‘ تنخواہوں کی عدم ادائیگی‘ ملازمتوں سے برطرفی‘ پیشہ وارانہ زمہ داریوں کی انجام دہی میں سماجی روکاوٹیں‘ سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے لیکن صحافی اپنی فرائض کی انجام میں کبھی غافل نہیں ہوئے جس کے متعدد صحافیوں نے نتائج اپنی جانیں گنوا کر بھگتے ہیں‘ گزشتہ چند سالوں سے شعبہ صحافت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے تاہم اب کچھ حالات بہتر ہوئے ہیں‘ صحافیوں کے لئے ویج بورڈ پرعملدآمد کے لئے یونین کی جانب جدوجہد جاری ہے‘ خوش آئند بات ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ادارے جنگ نے ویج بورڈ پر عملدآمد شروع کردیا ہے۔تقریب سے سابق مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے(دستور) عبدالحفیظ عابد‘صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس تجمل حسین خان.سینئر نائب صدرراحت کاظمی.سیکریٹری لالہ مرزاخان‘ چیمبر کے صدر سلیم الدین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب ثاقب صغیر‘ سینئر نائب صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس سلیم زئی‘ سابق جنرل سیکریٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر‘ سینٹر صحافی نعیم طاہر شمس کیریو‘ حنیف اکبر‘عبدالرحمان‘خلیل. عا ر ف قر یشی، ناصر نصیر راہی فہیم صدیقی وسیم شیروانی.شاہد حفیظ، انجمن تا جر ان حیدرآباد کے صدر سلیم حسین و ہر ہ، حمید میمن، اکرام الد ین گڈو، افضل غوری، نیو کلا تھ ما رکیٹ کے صدر ا سلم ایوب، الیکٹرو نکس ما رکیٹ کے جنرل سیکریٹری انو ر کند ن، ر یشم بازار کے الطاف قر یشی، منور صد یقی، جا مع کلا تھ ماکیٹ یو نٹ نمبر 8کے صدر صدر بنگش، صرافہ بازار حیدر آباد کے صدر شکیل ا حمد، سید ا شفا ق احمد، بز نس فورم قاسم آباد کے صدر رحمت اللہ ساند، تاجر ا تحاد حیدر آبادکے صدر محمود علی راجپو ت، سکند ر علی راجپو ت، ا سمال چیمبر کے صدر سلیم الدین قریشی، جے یو آ ئی کے رہنما ا عظم جہانگیر ی، اے این پی کے رہنما ما جد خان، واپڈا ہائیڈ رو یونین کے رہنما محمد اعظم خان، عبد الو حید شیخ، تاجر رہنما عبد الر شید قر یشی، محمد ہا رو ن سا نبھری، سعید چوہان، ر ئیس ا حمد، د یالد اس کلب کے سیکریٹری حنیف انصاری، یو سف دادا، ایم کیو ایم کے نعیم زئی، محمو د جعفری ایڈ وکیٹ، جما عت ا سلامی کے امیر عقیل ا حمد، حسن را شد، مختار ا حمد، فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری ر فیق مگسی، سینئر صحا فی شاہد شیخ، قسیم قر یشی، یا سین را ہی، علی نو ا ز قر یشی، لطیف شیخ، اسلم خان دیسوالی‘مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر حنیف صدیقی‘ صدر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی آزاد خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ اور دیگر نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں