79

مظفر گڑھ میں مدرسے کے طالبعلم کو بے دردی سے قتل کرکے نعش درختت سے لٹکادی گئی

مظفر گڑھ میں مدرسے کے طالبعلم کو بے دردی سے قتل کرکے نعش درختت سے لٹکادی گئی متوفی کے والد کے مطابق
ہمارا بیٹا حافظ حمزہ ولد محمد نعیم مکول جوکہ مدرسہ دارالقرآن وسطی منصورہ پل کھروڑا میں پڑھ رہا تھا۔اسے بے دردی سے قتل کرکے نعش مدرسہ سے متصل باغ میں آم کے درخت سے لٹکا دی گئی۔آج ھم نے آہوں اور سسکیوں میں بیٹے کی نماز جنازہ پڑھی۔میری ڈی پی او مظفرگڑھ،آر پی او،آئی جی پنجاب،وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان صاحب سے اپیل ہے کہ حافظ حمزہ کو انصاف دیا جاۓ۔جن درندوں نے یہ سب کچھ کیا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ۔آپ تمام بہن بھائی انصاف کے حصول کیلئے اس غریب مظلوم شہید کی آواز بنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں