64

کوٹلی لاک ڈاون کے پانچواں روز کوٹلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کاروباری مراکز،شاپنگ مال مکمل طور،پر بند

کوٹلی
لاک ڈاون کے پانچواں روز کوٹلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کاروباری مراکز،شاپنگ مال مکمل طور،پر بند،تاہم میڈیکل سٹورز،دودھ،دہی اور تندور کی شاپس کھلی رہیں پولیس کے اہلکار بھی گشت کرتے رہے پولیس انٹری پوائنٹس میں آنے جانے والوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتی رہی​​ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان نے کہا کہ
کرونا وائرس ایک مہلک وبا ہے جس سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہر فرد پر لازم ہے اپنے اور اپنے بال بچوں کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنا چا یئے ہجوم سے اجتناب ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کی پابندی کرنی چا یئے
عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ھے انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ھے،وباء سے بچنے کے لئے عوام ماسک کا استعمال کریں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو فالو کریں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں