44

نارووال : شادی کی تقریب میں ایک گھنٹہ نوٹوں کی بارش ۔ بچے بوڑھے اور جوان ہوا اڑتے نوٹ پکڑ کر جھولیاں بھرتے رہے ۔ دلہا کے بھائی عزیز و اقارب نے دکانوں کی چھت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کی

نارووال : شادی کی تقریب میں ایک گھنٹہ نوٹوں کی بارش ۔ بچے بوڑھے اور جوان ہوا اڑتے نوٹ پکڑ کر جھولیاں بھرتے رہے ۔ دلہا کے بھائی عزیز و اقارب نے دکانوں کی چھت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کی ۔ دس روپے بیس پچاس سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ ہوا میں اڑائے گئے ۔
کرنسی نوٹوں کی اتنی بارش کہ زمین پر پڑے نوٹ اٹھانے والے کم پڑھ گئے شادی کی تقریب میں دو ملین روپے کی بارش کی گئی ۔ شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش سے ظفروال روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی ۔ جام ٹریفک کی روانی کیلئے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ دلہا محمد عرفان کی بارات نواحی گاوں سے لاہور روانہ ہو گئی ۔ شادی کی تقریب ہزاروں روپے لوٹ کر بچوں اور جوانوں کے چہرے خوشی سے نہال ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں