34

مسلم لیگ ضیاء کے صدر سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد
مسلم لیگ ضیاء کے صدر سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، اس حوالے سے محمد اعجاز الحق نے بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، واضح رہے کہ محمد اعجازالحق اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے رہے اور شادی بیاہ سمیت متعدد تقریبات میں شریک ہوتے رہے، اس دوران طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، محمد اعجازالحق نے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں