65

لاڑکانہ: شہر کے چانڈکا پل کے قریب قائم نجی میڈیکل سینٹر پر خاتون کو مبینہ طور پر نشہ دے کر زیادتی کی کوشش

لاڑکانہ: شہر کے چانڈکا پل کے قریب قائم نجی میڈیکل سینٹر پر خاتون کو مبینہ طور پر نشہ دے کر زیادتی کی کوشش سچل تھانہ کی حدود میں نجی میڈیکل سینٹر پر ٹانگ کے آپریشن کے لئے لائی گئی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش خاتون کے آپریشن تھیٹر میں چیخ و پکار پر لواحقین پہنچ گئے لواحقین مشتعل ہو گئے اور ڈاکٹر و عملے کو تشدد کرنے کی کوشش بھی کی

لاڑکانہ: جھگڑے کی اطلاع پر اے ایس پی چوہدری احمد فیصل کی دو تھانوں کی پولیس کے ہمراہ نجی میڈیکل سینٹر پہنچ گئے پولیس نے ڈاکٹر سمیت او ٹی ٹیکنیشن سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کو سچل تھانہ منتقل کیا گیا نجی میڈیکل سینٹر میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا معاملہ چانڈکا سول اسپتال کی میڈیکو لیگل ٹیم نے خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کی خاتون کے نمونے ڈی این اے کے لئے لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز جامشورو بھجوائے جائیں گے، ذرائع
رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی، پولیس
متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں پولیس مقدمہ درج کر لیا لڑکی نے الزام عائد کیا کہ مجھے او ٹی میں آپریشن کے لے لیے گئے نشہ دے کر زیادتی کی ایس ایچ او لیاقت کھجڑ
لڑکی اور اس کے ورثاء نے ڈاکٹر کو شکایت کی گئی لیکن کچھ نہیں ہوا ، ایس ایچ او
خاتون کو ٹانگ ٹوٹنے پر نجی میڈیکل سینٹر پر لایا گیا تھا ایس ایچ او لیاقت جھکر کا ک9نا ہے کہ ڈاکٹر کو کل رہا کیا گیا تھا لیکن اب انہیں بھی گرفتار کریں گے
نجی میڈیکل سینٹر کے عملے کے تین افراد کو گرفتاری کر لیا گیا ہے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ملزم عقیل بھٹو، علی نواز ناریجو اور توفیق لغاری کو عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کو تھرڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں