24

راولپنڈی میں انسپکٹر عمران عباس کو سہید کرنے والا مارا گیا

راولپنڈی

تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک،

ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی،

ملزم شاہد اپنے ساتھی چوہدری زاہد کے ساتھ 04 روز قبل *انسپکٹر عمران عباس شہید پر فائرنگ کے واقعہ میں بھی ملوث* اور پولیس کو مطلوب تھا،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے

ملزم شاہد کا ساتھی چوہدری زاہد 406 ت پ کے مقدمہ تھانہ کلرسیداں کا اشتہاری ہے،

ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑیاں رینٹ پر لیں اور خیانت کرتے ہوۓ گاڑیاں مالک کو واپس نہ کیں،

ایس ایچ او عمران عباس شہید نے گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دیں جس کا ملزم اور ساتھیوں کو رنج تھا،

اسی رنج کی بناء پر ملزم شاہد، چوہدری زاہد اور انکے ساتھیوں نے پلاننگ کر کے انسپکٹر میاں محمد عمران عباس پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا،

ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جاۓ گا،

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

ملزمان کتنے بھی شاطر ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار

سنگین مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ، سی پی او محمد احسن یونس

شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او احسن یونس

راولپنڈی پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے گی، ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جاۓ گا۔ سی پی او محمد احسن یونس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں