48

اعتماد کا ووٹ لینے کے ساتھ ہی اپوزیشن نے وزیراعظم کے لئے مشکلات پیدا کرنی شروع کردی

اسلام آباد۔۔پی ڈی ایم شامل جماعت پیپلزپارٹی کے وفدکی ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈر شپ سے ملاقات۔۔۔
وفد میں نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نوید قمر اور سعید غنی دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔۔۔
یوسف رضا گیلانی نے ایم کیو ایم پاکستان سے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا کہہ دیا۔۔۔
پارلیمنٹ لاجز میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات بعد پریس کانفرنس ۔۔۔
ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی۔۔
پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے،یوسف رضا گیلانی۔۔۔
جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق متحدہ نے کافی ساتھ دیا،یوسف رضا گیلانی۔۔
آئین اورقانون کیلئےمتحدہ سےتعاون درخواست و گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں،یوسف رضا گیلانی۔۔۔
آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا ، ایوان بالا کے انتخاب کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے،یوسف رضا گیلانی۔۔۔
سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا،یوسف رضا گیلانی۔۔۔
5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کیلئے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے،یوسف رضا گیلانی۔۔۔
ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں،یوسف رضا گیلانی۔۔۔
وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر شک کر رہے ہیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی۔۔۔
خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے،خالد مقبول صدیقی ۔۔۔۔
یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں،خالد مقبول صدیقی۔۔۔
آج رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں ملاقاتوں کے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچیں گے،خالد مقبول صدیقی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں