63

قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ٹیکسلا میں ایک شخص زخمی

ٹیکسلا:تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں قبضے کی کوشش میں فائرنگ

فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت کاشف شاہ کے نام سے ہوئی ہے

کاشف شاہ وقوعہ کی زمین کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا

لیاقت علی نامی شخص عرصہ دراز سے عثمان کھٹر کے علاقے میں زمین پر قبضے کی کوشش میں کئی بار حملے کر چکا ہے

لیاقت علی پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا ہے

جعل سازی کی کاروائیوں کے باعث مالک اراضی نے کئی سال قبل ہی لیاقت علی کے ساتھ کیا گیا معائدہ منسوخ کر دیا تھا

لیاقت علی نے پلاٹوں کے نام پر کئی افراد سے پیسے ہتھیا چکا ہے

پلاٹوں کے متاثرین زمین کے حصول کے لیئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

گزشتہ روز کاشف شاہ کو زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے قبضہ گروپ کی مدد سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی

گزشتہ رات مزکورہ زمین پر قبضے کی کوشش میں لیاقت علی نے عبدالرحمان نامی شخص کی مدد سے زمین پر قبضے کی کوشش کی

قبضے کی کوشش میں کاشف شاہ نامی شخص پر لیاقت علی اور عبدالرحمان نے سیدھے فائر کیئے

فائرنگ سے کاشف شاہ شدید زخمی ہو گیا

زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے

واقعے کا کے مقدمے کی اندراج کے لیئے درخواست دائر کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں