95

میٹرک اور انٹر امتحانات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا، پی این پی فیکٹ چیک*

*میٹرک اور انٹر امتحانات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا، پی این پی فیکٹ چیک*

اسلام آباد (5 مارچ 2021) کرونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی امتحانات کی ملتوی ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں آگئی ہیں، تاہم پی ان پی فیکٹ چیک کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین اسلام آباد سے منسوب نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں پائی گئی۔ مختلف واٹس ایپ گروپس میں وسیع پیمانے پر شیئر ہونے والے جعلی نوٹیفکیشن میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کرنے کا کہا گیا ہے، فیڈرل بورڈ سے منسوب نوٹیفکیشن میں اس اقدام کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر اور موسم کی موجودہ صورتحال بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے انٹر بورڈ کمیٹی کی جانب سے بھی سرکاری تردید سامنے آگئی ہے کہ وفاق اور تمام صوبائی انٹر میڈیٹ بورڈ اپنے اپنےشیڈیول کے امتحانات لیں گے اور ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں،پی این پی فیکٹ چیک کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن کو فیک سمجھا جائے۔
سوشل میڈیا پر کورونا کے باعث سکولوں میں کل سے چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز ، نوسرباز مافیا سرگرم،وٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا گروپس پر سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا،سرکاری و نجی سکولوں میں کل سے چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن شہریوں کے لیے گمراہی پیدا کرنے لگا،نوٹی فکیشن کو لے کر بحث سوشل میڈیا گروپس پر اصل یا نقل ہونے کی بحث جاری ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کورونا کے پیش نظر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اصل نہیں ، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں