77

قبضہ گروپ کے اثرو رسوخ کی وجہ سے ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سرکاری ریسٹ ہاؤس موضع پھوکلیان (عالاقہ بجوات) تحصیل سیالکوٹ واگزار کروانے عدم دلچسپی کا اظہار*

*قبضہ گروپ کے اثرو رسوخ کی وجہ سے ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سرکاری ریسٹ ہاؤس موضع پھوکلیان (عالاقہ بجوات) تحصیل سیالکوٹ واگزار کروانے عدم دلچسپی کا اظہار*

تفصیلات کے مطابق یہ کہ 2011 میں یونین کونسل پھوکلیان تحصیل سیالکوٹ کی15 کنال 8 مرلے جگہ جناح آبادی سکیم کے تحت مختلف لوگوں کو الاٹ کی گئی لیکن اس جگہ پر موجود سرکاری ریسٹ ہاؤس گورنمنٹ کی ملیکت ہی رہنے دیا۔ بعد ازاں 16-05-2015 کو غنڈہ عناصر /قبضہ گروپ منیر حسین ولد زمان خان، یاسمین سابقہ لیڈی کونسلر، محمد قاسم ولد محمد بوٹا، آصف خاں، تنویر خاں پسران منیر خاں ساکنان پھوکلیان تحصیل سیالکوٹ وغیرہ نے سرکاری ریسٹ ہاؤس موضع پھوکلیان تحصیل سیالکوٹ پر ناجائز قبضہ کر لیا جو ڈیوٹی پر موجود محمد اکرم چوکیدار نے ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست گزاری جس پر محکمہ بلڈنگز سیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیٹر جاری کیے (کاپیاں لف ہیں) ملزمان کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے لیٹرز پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور سرکاری بلڈنگ واگزار نہ ہو سکی۔ سرکاری ریسٹ ہاؤس جو کہ نقشہ اور موقع دونوں جگہ پر اب بھی موجود ہے (تصاویر نقشہ اور بلڈنگ لف ہیں) ڈی سی او سیالکوٹ اور محکمہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ اور محکمہ بلڈنگز سیالکوٹ کو درخواست گزاری لیکن ملزمان کے اثرو رسوخ کی وجہ سرکاری بلڈنگ واگزار نہ کروائی گئی بلکہ خود ساختہ نقشہ تیار کر کے کرپشن کو چھپا دیا گیا۔

آپ سے گزارش ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان سے کرپشن کے خاتمے اور ملک و قوم کے مفاد کی خاطر فوری کارروائی عمل میں لا کرملزمان مذکورہ بالا سے سرکاری بلڈنگ کا ناجائز قبضہ ختم کروانے اور ملزمان مذکورہ بالا کے خلاف اندراج مقدمہ کر کے فوری کاروائی عمل میں لانے کی اپیل ۔ شکریہ

رپورٹ کنندہ
محب وطن پاکستانی
سمیع اللہ بھٹی ساکن پھوکلیان تحصیل سیالکوٹ

شناختی کارڈ نمبر 3460321179397

رابطہ نمبر 03157366138. 03227366138

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں