45

اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک باپ گرفتار۔ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

راولپنڈی:تھانہ ٹیکسلاپولیس کی کاروائی،اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک باپ گرفتار۔ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کے خاوند بابر نے گھر میں بیٹے کے ساتھ زیادتی کی، جس پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک ملزم بابر کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزم اور متاثرہ بچے کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں