75

چیئرمین ،پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن ، چودھری پرویز اقبال لوسر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

چیئرمین ،پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن ، چودھری پرویز اقبال لوسر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

دوران ملاقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اوورسیز پاکستانی، بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی

یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے – میری خصوصی ہدایات پر، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاک- ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی

چیئرمین پاک- ای – یو، فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران محدود وسائل کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کی معاونت کیلئے وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز اقبال لوسر کی خدمات کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں