27 دسمبر خو بول نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج کی KUJ اور PFUJ نے حمائیت کا اعلان کردیا 6 ماہ سے بول نیوز سے تنخواہیں نہیں دی جارییں اور جبری برطرفی جاری ہے

کراچی( ) کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈھاک کمیٹی کے چیرمین محمد امتیاز خان فاران اراکین ارشاد کھوکھر،ھارون خالد،پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی،اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری،اراکین ایف ای سی جاوید چودھری،ایوب جان سرھندی نے بول نیوز سے جبری برطرفیوں خاص طور پر واجبات کی عدم ادائیگی کی مزمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ یہ منفی عمل کرکے بول نیوز کی انتظامیہ نہ صرف قانون شکنی بلکہ اللہ کے نظام کو بھی چیلینج کر رھی ھے قانون حرکت میں آئے نہ آئے اللہ کی لاٹھی ضرور کام کرے گی ایک بیان میں کے یو جے ایڈھاک کمیٹی و پی ایف یو جے کے رھنماوں نے بول نیوز کے باھر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج اور دھرنے کی حمایت کرتے ھوئے سرپرستی اور بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ھوئے تمام تنظیموں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے 27/دسمبر 2023 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے بول نیوز ھیڈ آفس کے سامنے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ھوئے کہا ھے کہ وہ یکجہتی اور ایک پر حملہ سب پر حملہ کا عملی ثبوت دیں بول نیوز نے میڈیا ورکرز پر معاشی حملہ کیا ھے رھنماوں نے روزنامہ امت کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ چھ ماہ سے باقی تنخواھوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں