95

جناح انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں پیر زاد ہ راحت قدوسی کی جانب سے اور پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام پا پا جانی بلڈ بنک کیمپ لگایا گیا

راولپنڈی ( ) ۔ بلڈ کیمپ میں سو سے زائد طلباء و طالبات اور اساتذہ نے خون کے عطیات دیئے ۔ جناح انسٹیٹیوٹ کے طلباء وطالبات نے کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پاپا جانی بلڈ بنک کیمپ میں جناح انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو پیرزادہ راحت قدوسی ، پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان ، پرنسپل جنا ح انسٹیٹیوٹ پروفیسر سلطان مسعود چوہدری، وائس پرنسپل اویس قرنی نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ میں راحت قدوسی اور جناح انسٹیٹیوٹ کی تمام انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے اس کیمپ کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم اس پراجیکٹ کو پورے ملک میں لے کر جا رہا ہے اور تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہم نے عہد کر لیا ہے ۔ پاپا جانی بلڈ کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے چیف ایگزیکٹیو جناح انسٹیٹیوٹ پیرزادہ راحت مسعود قدوسی کا کہنا تھا کہ زمرد خان دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو اس کام کے لیے وقف کیا ہوا ہے ۔ ہم اس مقصد کے لیے زمرد خان کے ساتھ ہیں ہم تھوڑا سا خون کا عطیہ کر کے ا س کام میں ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔ بلڈ کیمپ کے موقع پر خون کے عطیات دینے والے تمام طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں