97

پی ایف یوجے کے صدر نواز رضا، اور آئی این پی کے ایڈیٹر طارق سمیر کی والدہ کی رسم قل ادا، سیاسی رہنماؤں سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت

صدرپی ایف یوجے نواز رضا، ایڈیٹر آئی این پی طارق سمیر کی والدہ کی رسم قل ادا، سیاسی رہنماؤں سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت
ختم القر آن، محفل نعت اور دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد، اعجاز الحق، فضل الرحمان خلیل ،ملک شکیل اور راجہ حنیف سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا
نوازشریف کے معتمد خاص حاجی شکیل، سینئرسیاستدا ن چوہدری نثار، سعودی عرب میں مقیم کاروباری شخصیت کامرا ن بٹ کا بھی فون، مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا
راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور(پی ایف یوجے) کے صدر و روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے سابق چیف رپورٹر محمد نواز رضا اور سینئر صحافی وایڈیٹر آئی این پی طارق محمود سمیر کی والدہ محترمہ کی رسم قل جمعرات کو ادا کی گئی جس میں ،مولانا فضل الرحمان خلیل،قومی اسمبلی کے سابق ارکان محمد اعجاز الحق، ملک شکیل اعوان حنیف عباسی، پنجاب اسمبلی کے سابق ارکان قمر الاسلام راجہ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ملک عمر فاروق، مسلم لیگی رہنما راجہ محمد سفیر ، سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکریٹری جنرل چوہدری محمد یاسین ، پی ٹی آئی کے رہنما ملک ضیا کوثر، ڈی واٹسن کے سربراہ ظفر بختاوری، زاہد بختاوری سمیت معروف سیاسی وسماجی شخصیات صحافیوں ، عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) کے صدر محمد نواز رضا اور سینئر صحافی وایڈیٹر آئی این پی طارق محمود سمیر کی والدہ کی رسم قل مرکزی جامع مسجد مصریال میں ادا کی گئی۔ا س موقع پر ختم القرآن ، دعائیہ تقریب اور محفل نعت کا انعقاد بھی کیاگیا۔ مرکزی جامع مسجد مصریال کے مرکزی خطیب مولانا محمد متاع نے مرحومہ کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔ مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق،معروف مذہبی شخصیت مولانا فضل الرحمان خلیل، سابق ایم این ایز ملک شکیل،راجہ محمد حنیف،مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک عمر فاروق ،تحریک انصاف کے رہنما ملک محبوب الٰہی ، ڈی واٹسن کمپنی کے سربراہ ظفر بختاوری اور ان کے بھائی زاہد بختاوری نے بھی رسم قل اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے معتمد خاص حاجی شکیل نے ٹیلیفون کر کے تعزیت کی ، سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے بھی ٹیلیفون کرکے والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیااور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور کہاکہ وہ جلدتعزیت کیلئے خود رہائش گاہ پر حاضر ہوں گے ۔ سعودی عرب میں مقیم معروف کاروباری شخصیت کامران بٹ نے بھی ٹیلیفون کیا اور بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ایصال ثواب کیلئے حرم شریف حاضری دے کر خصوصی دعا کی۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ن) یو کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ نے ٹیلیفون جبکہ ان کے بھائی حافظ عبداللہ نے رہائش گاہ پہنچ کر والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ مرکزی جامع مسجد مصریال میں منعقدہ رسم قل اور ختم القرآن و دعائیہ تقریب میں سیاسی، مذہبی،سماجی شخصیات،صحافیوں اور عزیز واقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں