33

خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کی بھر مار ،شہریوں کی جانیں داﺅ پر لگ گئیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایرانی سمگل شدہ پٹرول کے خکاف مہم شعوع کرنے کا اعلان کیا تھا وہ ناکام یوگئی

خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کی بھر مار ،شہریوں کی جانیں داﺅ پر لگ گئیں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایرانی سمگل شدہ پٹرول کے خکاف مہم شعوع کرنے کا اعلان کیا تھا وہ ناکام یوگئی

ڈیرہ و گردونواح میں خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کی بھر مار ،شہریوں کی جانیں داﺅ پر لگ گئیں ، رہائشی علاقوں میں قائم ہونے والے خود ساختہ منی پیٹرل پمپ آبادیوں کیلئے بھی انتہائی خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں ،شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور مضافات کے گنجان آباد علاقوں میں جہاں پر خودساختہ منی پیٹرول پمپوں پر سرعام پیٹرول کی فروخت پیٹرولیم ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے وہاں پر غیر قانونی پیٹرول کی فروخت سے آتشزدگی کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔سرکاری محکموں کے عملہ سے مبینہ ملی بھگت کر کے موت کے سوداگر سٹی سمیت دیگر مقامات پر کھلے عام پیڑول فروخت کر رہے ہیں جو کسی بھی وقت انسانی زندگیوں کیلئے جان لیوا حادثات کا موجب بن سکتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبینہ طور پر منتھلیاں لے کر خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں اور سنگین صورت حال سے آگاہی ہونے کے باوجود انتظامیہ کا نوٹس نہ لینا معنی خیز ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے شہر بھر میں قائم خود ساختہ منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں