42

روف صدیقی کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دینے کا معاملہ اگر نے پوسٹ گریجویٹ نہیں کیا تو کیسے اجازت دیں، عدالت میرا الیکشن تو جائے بھاڑ میں، روف صدیقی کے جذباتی دلائل الیڈ کلاس کا بچہ اہل اور غریب کا نااہل ہوجائے گا

روف صدیقی کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دینے کا معاملہ

روف صدیقی کی سینیٹ الیکشن کے لیے اہل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

میرے موکل نے بی اے کیا، اہل قرار دیا جائے، وکیل روف صدیقی

پہلے بی اے دو سال کا مگر اب 4 سال کا ہوا، جنید صدیقی ایڈووکیٹ

ہمارے سامنے یہ معاملہ زیر بحث نہیں، جسٹس محمد علی مظہر

کیا روف صدیقی نے بی اے کے بعد کوئی ڈگری لی، عدالت کا استفسار

اگر روف صدیقی نے پوسٹ گریجویٹ نہیں کیا تو کیسے اجازت دیں، عدالت

اگر روف صدیقی کو اجازت دے دیں تو پھر سب کو دینا پڑے گی، جسٹس محمد علی مظہر

: میں تو بی ایچ ڈی بھی کرلیتا مگر مجھے کیا علم تھا، روف صدیقی

سینیٹ الیکشن لڑنا تو میرا بنیادی حق ہے، روف صدیقی

میرا الیکشن تو جائے بھاڑ میں، روف صدیقی کے جذباتی دلائل

الیڈ کلاس کا بچہ اہل اور غریب کا نااہل ہوجائے گا اس طرح، روف صدیقی

بی اے بنیاد پر کتنے مسترد کیے، عدالت کا الیکشن کمیشن نمائندہ سے استفسار

میرے کیس کا ایک حل ہے، روف صدیقی کے دلچسپ دلائل

مجھے الیکشن لڑنے دیں، بعد میں فیصلہ کرلیا جائے، روف صدیقی

مدرسے کی ڈگری بھی تو جاری کی جاتی ہے، روف صدیقی

میرے پاس تو عالمی، ملکی ایچیومنٹس بھی موجود ہیں، روف صدیقی

روف صدیقی کو ایک بار پھر دھچکا

سندھ ہائی کورٹ نے روف صدیقی کی درخواست مسترد کردی

روف صدیقی سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار
میں ہر حوالے سے سینیٹ الیکشن کا اہل ہوں، روف صدیقی کے دلائل

میرا مسلہ صرف دو سال کا ہوگیا، روف صدیقی

قانون کو بائی پاس نہیں کرسکتے، جسٹس محمد علی مظہر

میرے ساتھ ایک مجبوری ہے جج صاحب، روف صدیقی

جس ملک کا وزیراعلی کہہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے، روف صدیقی

کے جی ون، کے جی ٹو کو بھی شامل کرلیا جائے پھر، روف صدیقی

بس اتنا چاہتا ہوں پہلے کے بی اے کو آج کے بی اے کے برابر کردیں، روف صدیقی

4 سال میٹرک میں فیل والا اس طرح تو 20 سال کا تعلیم یافتہ ہوجائے گا، روف صدیقی

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم رہنما رئوف صدیقی کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی اور ناہلی برقرار رکھی ۔الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے رئوف صدیقی کی جانب سے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی کو مستردکردیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر کا اعتراض تھا کہ رئوف صدیقی کی تعلیم 16 برس کی نہیں جبکہ رئوف صدیقی نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے بھی الیکشن ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رئوف صدیقی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رف صدیقی نے کہا کہ میرا الیکشن تو گیا بھاڑ میں،  تمام شرائط پر پورا اتر رہا ہوں مگر صرف دو سال کا مسئلہ ہے،جن لوگوں نے دو سالہ ڈگری کی ہے اسے ریگولرائزڈ کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ ناٹ فار سیل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن نہیں بکے گا اور نہ بکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں