42

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے آج متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر التوا نگرانی پٹیشنز کی سماعت کی 780 ایکڑ، 6 کنال زرعی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کے احکامات ادارے کو 1 ارب 43 کروڑ سے زائد متوقع مالی فائدہ ہو گا۔

متروکہ وقف املاک (انتظام و انصرام) ایکٹ 1975کے سیکشن 17کے تحت وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے فیصلوں کے خلاف نگرانی کی پیٹیشنز کی سماعت کا اختیار دیا گیاہے۔ موجودہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار اعجاز احمدخان جعفر کی خصوصی ہدایات پر 1998 سے زیر التوا کیسوں کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلوں کا کام شروع کیا گیا اس ضمن میں آج وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے اسلام آباد میں اپنے آفس میں زیرالتوا متروکہ وقف املاک کےکیسز پرسماعت کی۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے اپنی دوسری دفتری مصروفیات کے ساتھ ساتھ متروکہ وقف املاک کےکیسوں پر سماعت کی اور فیصلے سنائے جس سے780 ایکڑ، 6 کنال زرعی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کے احکامات شامل تھے جس سے ادارے کو 1 ارب 43 کروڑ سے زائد مالی فائدہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں