91

الیکشن ٹریبونل کیس کی کوریج کے لیے پابندی لگا دی گئی میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا ٹریبونل میں فیصل واوڈا اور دیگر کے خلاف اپیل کی سماعت

الیکشن ٹریبونل کیس کی کوریج کے لیے پابندی لگا دی گئی

میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا

ٹریبونل میں فیصل واوڈا اور دیگر کے خلاف اپیل کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا اور عدالتی عملے نے میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کی نامزدگی کو درست ٹھہراتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ہمارے اختیارات محدود ہیں لہٰذا اپیل کنندہ چاہے تو آئینی دراخوست دائر کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں