87

مظفرآباد میں ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

مظفرآباد ( کرائم رپورٹر ) ایس ایچ اوتھانہ صدر رضوان ڈار کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ دو ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ریاض ڈار منشیات فروشوں کے بعد ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بھی موثر کاروائی ۔ شیشہ موڑ لوہار گلی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کہ دو ملزمان سیف علی ولد غلام دین قریشی ساکنہ کھن بانڈی ، بلال احمد ولد محمد زمان عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 12 بور 3 عدد ، 1 عدد رپیٹر، 1 عدد تیس بور اور 3 عدد 12 بور پسٹل برآمد کر لیۓ۔ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ریاض ڈار، اے ایس آئی عبدالخالق، اے ایچ سی جعفر شاہ، ڈی ایف سی جاوید میر، محمد صدیق اور محمد حنیف شامل تھے۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ شہری حلقوں نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او رضوان ریاض ڈار اور انکی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ مبارکباد دی۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ریاض ڈار نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی ہماری اولین زمہ داری ہے۔ انہوں سے شہریوں سے بھی درخواست کی کہیں قانون کے مغائر کام ہوتا دیکھیں تو ہمیں بروقت اطلاع کریں تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں