59

اسحاق ڈار جس کا باپ سائیکل کا کام کرتا تھا آج اربوں پتی ہے عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پہلے اوپن بیلٹ کروانے کے حق میں تھے لیکن جب ہم نے کوشش کی تو انہوں نے اس کی مخالفت کی 30سال تک انہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،منی لانڈرنگ کی راتوں رات اربوں پتی بن گئے نواز شریف اور اسحاق ڈار لندن کے مہنگے ترین علاقے میں رہائش پزیر ہیں اسحاق ڈار جس کا باپ سائیکل کا کام کرتا تھا آج اربوں پتی ہے غازی بروتھا نہر کی دونوں اطراف پر 10لاکھ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ یہاں 10کرکٹ گرائونڈ بھی تعمیر کئے جائیں گے کامرہ کے مقام پر جدید ڈیجٹیل سسٹم لگایا جائے گا پورے پختوانخواہ میں ہیلتھ کارڈ ہر شخص کا فراہم کر دیئے گئے ہیں رواں سال کے دوران پنجاب کے بھی ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جائینگے جس کی بدولت وہ اپنا علاج10لاکھ روپے تک کروا سکیں گے یہ پروگرام امیر ممالک میں نہیں لیکن ہم نے یہ پروگرام شروع کیا ہے 70سالوں میں جنگلات کو بیدردی سے ختم کیا گیا اب ملک بھر میں بلین ٹری سونامی کی بدولت جنگلات لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو کے مقام پر غازی بروتھا نہر کے قریب 10لاکھ پودے لگانے کی افتتاحی تقریب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینیٹر فیصل جاوید نے سر انجام دیئے اس موقع پر وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل بھی موجود تھیں قبل ازیں معاون خصوصی ملک امین اسلم نے وزیر اعظم عمران خان کو ضلع اٹک کے مسائل بارے آگاہ کیا اور کہا کہ باہر ملک سے آنے والی ماحولیات کی ٹیموں نے پختونخواہ میں بیلن ٹری سونامی کی لاگت 22ارب لگایا تھا جو ہم نے 16ارب میں پورا کر کے 8ارب خزانے کو واپس کیے انہوںنے کہا کہ اٹک کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے4ارب گرانٹ ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس ،ایئر یونیورسٹی کی منظوری دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں بتایا کہ سنجوال فیکٹری کامرہ کینٹ اور دیگر سرکاری جگہ پر مقامی افراد کو نوکریاں فراہم کی جائیں جو انکا بنیادی حق ہے چیئرمین واپڈا اور فیصل واوڈا نے اس علاقے میں 10کرکٹ گرائونڈ کیلئے زمین فراہم کی جس میں سے ایک گرائونڈ تیار ہو چکا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موسموں کی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان دنیا کے دس خطرناک ممالک میں شامل ہے ان خطرات سے نمٹنے کیلئے اور آنے والی نسلوں کے بچائوں کیلئے جنگلات ضروری ہیں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی نسلوں کی حفاظت کیلئے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جنگلات کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے انہوںنے کہا کہ سابقہ30سالوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا معمولی کرپشن سے ملک تباہ نہیں ہوتے بلکہ منی لارڈرنگ سے ملک تباہ کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان تیس سالوں کے دوران منی لارڈنگ ہوگی اور پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوا امداد کیلئے دوسرے ذرائع استعمال کیے گئے انہوںنے کہا کہ انہو نے نہ صرف ملک لوٹا بلکہ کرپشن کو بھی فروغ دیا جس کے نتائج آنیوالے سینٹ کے الیکشن میں عوام دیکھے گی کہ کیسے ممبران اسمبلی کو خریدا جاتا ہے ہم نے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اوپن سینٹ بیلڈ کروانی چاہیے کہ لیکن اس کے خلاف پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جا رہی ہیں تاکہ وہ پیسوں کے ذریعے ممبران خرید سکیں سابقہ دور میں پیپلز پارٹی کی پختونخواہ میں 6سیٹیں تھیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان کے دو سنیٹر منتخب ہوئے جو کروڑوں روپے دے کر سینٹ کے ممبر بنے کروڑوں روپے دینے والے ملک وقوم کی کیا خدمت کرینگے بلکہ وہ کرپشن ہی کرینگے جس کو روکنے کیلئے حکومت عملی اقدامات ٹھا رہی ہے انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا اب وہ تمام پیسے سینٹ کے الیکشن پر لگا رہے ہیں لیکن ان کی تمام چالیں ناکام بنانے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے عمران خان نے کہا کہ غازی بروتھا نہر کی دونوں جانب 10لاکھ پودے 3سالوں میں لگائے جائیں گے نوجوانوں کو کھیل کے میدان آباد کرنے کیلئے 10کرکٹ گرائونڈ بھی دیئے گئے ہیں لیکن نوجوانوں کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوںنے درختوں کی حفاظت نہ کی تو آپ کے یہ گرائونڈ کم کیے جائیں گے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر اللہ نے دوبارہ چاہا تو ملک میں کینسر کے مریضوں کیلئے بھی ہسپتالیں قائم کی جائیں گی تاکہ غریب عوام اپنا علاج ان ہسپتالوں سے فری کروا سکیں ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو دنیا کے ہر نعمت سے نوازا مگرافسوس بہت کم لیڈر نے ان نعمتوں کی قدر ک آج اٹک میں شجرکاری مہم کا آغاز کر کے دلی مسرت ہوئی انشااللہ غازی بھروٹھا نہر کنارے دس لاکھ پودے لگائے جائنگے عوام نے ان پودوں کی حفاظت کرنی ہے اس کے بدلے چھچھ حضرو کی عوام کے بچوں کے مستقبل کیلیے دس کرکٹ گراونڈ بنا کر دونگا ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم سے آنیوالی نسلوں کو موسم تبدیلی کے نمایاں اثرات ملیں گے خیبر پختون خواہ میں ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ ہے دس لاکھ تک کی طبی سہولیات دی گئی ہیں انشااللہ ایک سال میں پورا پنجاب ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے حضرو کے علاقہ چیچی گراونڈ میں۔شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں۔کیا انہوں نے کہا کہ ملک پرجن ڈاکووں نے حکومت کی انہوں نے ایسا ماحول بنا کہ کرپشن کو ایک عام چیز سمجھا جاتا تھا ہم نے ان چوروں کی گردن پر ہاتھ ڈالا رشوت کا ہر طرف بازار گرم تھا ملک تب تباہ ہوتا ہے جب وزیر اعظم ملک میں چوری کرئے اور اس کے بچوں کے محلات بیرون ممالک میں ہوں تو قوم کے گلے میں قرضوں کی زنجیرپڑ جاتی ہے نواز شریف نے چوری کی خود باہر بچے باہر ،منشی باہر اسحاق ڈار باہر لگتا ہے یہ گوالمنڈی میں پیدا نہیں ہوئے بلکہ برطانیہ میں پیدا ہوئے ان سینٹ الیکشن کے موقع پر خریداری کی منڈی لگی ہے تیس سال سے یہ ملک وقوم کیساتھ گھناونا کھیل کھیلا کا رہا مگر میں کرپٹ مافیا کو معافی نہیں دونگا اس موقع پر وزیر ماحولیات ملک امین اسلم اور وزیر زرتاج گل ،رہنما پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر بھی موجود تھے وزیر اعظم نے کہا کہ جو شخص کروڑوں خرچ کر کے سینٹ کا الیکشن جیتے گا وہ قوم کی خاک خدمت کرے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا اس وقت پالا کرپٹ لوگوں سے ہے اور انشاءاللہ یہ قوم جنگ جیتے گی قبل عظیم وزیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹک میں ہمارا مقابلہ ایک ٹیڈی فرہون سے ہے جو شکست کھا چکا ملک امین اسلم نے وزیراعظم کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اٹک کی عوام نے ملک وقوم کیلیے بڑی قربانیاں دیں یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انشااللہ آمدہ وقت میں قوم کو اسکے بہتر نتائج ملینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں