46

60 سالہ معمر شخص اپنے گھر میں تیز دھار آلہ سے قتل

ڈیرہ اسماعیل خان:بستی میہڑکارہائشی 60سالہ عبدالحمید مروت اپنے مکان چاردیواری بستی بلوچانوالی میں تیزدھارآلے سے قتل ،بیٹے کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق بستی بلوچانوالی کے رہائشی عبدالسعیدمروت ولد عبدالحمید سکنہ پنیالہ حال بستی میہڑنے تھانہ گومل یونیورسٹی میںرپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے والد60سالہ عبدالحمیدمروت کواپنے مکان چاردیواری واقع بستی بلوچانوالی نزد ڈیرہ بھکر روڈ نامعلوم ملزمان نے کسی تیز دھارآلے سے وار کرکے قتل کردیاہے۔ واقعے کی اطلاع پرگومل یونیورسٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں