58

ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے ٹریفک حادثہ میں 2فرادجاں بحق 13افرادزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:ماہڑہ کے قریب انڈس ہائی وے نزدانصاری پیٹرول پمپ ٹرک اورڈاٹسن ڈالہ کے تصادم میں ڈاٹسن ڈالہ پر سوارغریب مزدورخاندان کے دوافرادجاں بحق جب کہ 13افرادزخمی ہوگئے ،پروااورڈیرہ ہسپتال منتقل،سدرہ شریف سے مقیم شاہ موٹرسائیکل پر اپنے گھرآنے والانوجوان مقیم شاہ اڈے پر تیزرفتارفلائنگ کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ڈاٹسن ڈالہ نمبرBUC-300 میں ایک ہی خاندان کے افرادمال مویشی منڈی قریشی موڑآرہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹرک نمبرF-8346ڈیرہ اسماعیل خان سے ان کا تصادم ہوگیا۔ تصادم میں ڈاٹسن ڈالہ پر سوار دوافرادجاں بحق جب کہ13افرادزخمی ہوگئے جن کوڈیرہ اورپرواہسپتال داخل کرادیاگیاہے ۔ تصادم میں ڈاٹسن ڈالہ مکمل طورپر تباہ ہوگئی جب کہ ٹرک کو بھی نقصان پہنچادوسرے واقعے میں محمدہاشم ولد غلام رسول اکاخیل سکنہ مقیم شاہ موٹرسائیکل پرسدرہ شریف سے اپنے گھر آرہاتھا کہ مقیم شاہ اڈہ پر تیزرفتارفلائنگ کوچ نے اس کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ تھانہ یارک میں متوفی کے بھائی غمئے خان اکاخیل کی رپورٹ پرنامعلوم فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں