37

ڈپٹی کمشنر گوادرکی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی، ڈرائیور زخمی بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،

*گوادر:* *
تفصیلات کے مطابق 18 فروری صبح 10 بجے کے قریب دی کوسٹ ہسپتال کے سامنے *ڈپٹی کمشنر گوادر* کی گاڑی وی آئی پی پروٹوکول کے لیے تیز رفتار سے جارہی تھی سامنے رکشہ کو جوکہ اپنے سائیڈ پہ جا رہا تھا کو پیھچے سے ٹکر مارکر ڈرائیور ارشد علی گاڑی کو بھگا کر لے گیا۔

گاڑی کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ماں باپ کا اکلوتا بیٹا 7 سالہ بیٹا *ظہیر ولد محمد سمالانی* ساکن بیسیمہ ساجد کے رہائشی سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگیا۔

جسے بے ہوشی کی حالت میں *جی ڈی اے ہسپتال* میں طبی امداد کے کراچی میں مزید علاج کے لیے منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب گوادر پولیس کے مطابق انہوں نے مفرور ڈرائیو کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں