49

سپریم کورٹ میں قبضہ مافیا کی کارروائیوں کی گونج علیم خان پر قبضے کی مد میں شہری کے جانبحق ہونے کا تذکرہ پارک ویو سوسائٹی نے کری روڈ سے اپنی سوسائٹی کیطرف غیر قانونی سڑک بنائی،وکیل سی ڈی اے

سپریم کورٹ میں قبضہ مافیا کی کاروئیوں کی گونج

علیم خان پر قبضے کی مد میں شہری کے جانبحق ہونے خا تذکرہ

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے این او سی کی بحالی سے متعلق معاملہ کی سماعت

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی

سی ڈی اے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،جسٹس عمر عطاء بندیال

سی ڈی اے خود ہاوسنگ کی سہولت فراہم نہیں کرتا تو نجی انوسٹرز کو تنگ نہ کرے، جسٹس عمر عطاء بندیال

پارک ویو سوسائٹی نے کری روڈ سے اپنی سوسائٹی کیطرف غیر قانونی سڑک بنائی،وکیل سی ڈی اے

دو سال گزر گئے سی ڈی اے نے سڑک سے متعلق ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا، پارک ویو سوسائٹی کے وکیل

پارک ویو والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کیا،نجی زمین مالکان

ہم پر حملہ بھی کیا اور ایک بندہ مار دیا،نجی زمین مالکان

پارک ویو پر سیاسی مداخلت,پولیس گردی اور نجی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے،جسٹس عمر عطاء بندیال

نجی مالکان آپ وکیل کر لیں بعد میں آپکو سنیں گے،نجی زمین مالکان

عدالت میں جمع کرائے گئے نقشے کی کوئی سمجھ نہیں آرہی،جسٹس منیب اختر

عدالت نےاین او سی بحال کرنے کی پارک ویو کی استدعا مسترد کردی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عوامی مفاد سے متعلق عدالت کی معاونت کرنے کے لیئے طلب کر لیا

عدالت نےسی ڈی اے سے اسلام آباد کے زوننگ رولز طلب کرلیئے

کیس کی مذید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں