66

خیبر پختون خوا سے 21 کلو چرس اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام 2 سمگلر گرفتار

خیبر پختون خوا سے 21 کلو چرس اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام 2 سمگلر گرفتار
‏تھانہ نون پولیس نے منشیات کی کھیپ کی سمگلنگ کارروائی ناکام بنا دی، دومنشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا، 21کلوگرام چرس برآمد۔ منشیات کے پی کے سے اسلام آباد، راولپنڈی میں سمگل کی جا رہی تھی۔

اسلام آباد :انڈسٹریل ایریا زون تھانہ نون پولیس کی بڑی کارروائی

بین الضلاعی منشیات کی سپلائی میں ملوث دو بڑے سپلائرز مخدوم علی اور کوثر علی شاہ گرفتار 22 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی

گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لےلی گئی

منشیات سپلائرز کا تعلق اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ سے ہے ایس ایس پی آپریشنز

ملزمان چرس کی بڑی کھیپ خیبر پختون سے پنجاب اور اسلام آباد میں سپلائی کرتے تھے ایس ایس آپریشنز

ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ایس ایس پی

ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دیگئی ھے.

کارروائی رات گئے اسپیشل چیکنگ کے دوران ایس ایچ او اشتاق شاہ معہ ایس آئی نواز تھابل کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل زیشان علی اور کانسٹیبل محمد ساجد نے کی.

آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے انڈسٹریل ایریا زون کی کارکردگی کو سراہا ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں