52

نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مزاق کیا جارہا ہے، ایمل ولی خان خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبے بحران سے دوچار ہیں سرکاری اداروں میں ملازمتوں کے لئے سکیل کے حساب سے بولیاں لگائی جارہی ہیں

    نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مزاق کیا جارہا ہے، ایمل ولی خان
    خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبے بحران سے دوچار ہیں
    سرکاری اداروں میں ملازمتوں کے لئے سکیل کے حساب سے بولیاں لگائی جارہی ہیں
    ٹیسٹ کے نام پر اسلام آباد سے لائے گئے ادارے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں سے پیسے اکھٹے کر رہے ہیں
    ٹیسٹ سے پہلے ہی پیپر آوٹ ہوجاتا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے خرگوش کی نیند سو رہے ہیں
    عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن کے بعد پہلے دن سے ہی یہ موقف ہے کہ یہ حکومت قوم پر دھاندلی کے زور پر مسلط کی گئی ہے
    اے این پی اپنی سو سالہ تاریخ رکھتی ہے اور اپنی قوم اور ملک کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی
    اے این پی نے کسی اور کی خوشی کے لئے اپنے نظریے پر پہلے سمجھوتہ کیا ہے اور نہ اب کرے گی
    نیب کا کردار متنازعہ ہے، حکومت نیب کو اپنا آلہ کار بنا کر سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کر رہی ہے
    احتساب ہر کسی کا ہونا چاہیئے چاہے وہ جج ہو، جرنیل ہو یا صحافی ہو
    احتساب کا آغاز ہم سے کیا جائے، سلیکٹڈ احتساب کسی صورت قبول نہیں
    باچا خان نے 100 سال پہلے قوم کے بچوں کے مستقبل کے لئے جو قدم اٹھایا تھا آج اس کی تجدید کر رہے ہیں
    باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر ضلع میں باچا خان سکول کے ساتھ ایک انجمن کا قیام عمل میں لایا جائے گا
    پہلے مرحلے میں چارسدہ، سوات اور صوابی میں انجمن کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے
    جلد ہی پختونخوا کے باقی اضلاع بشمول بلوچستان اور افغانستان میں باچا خان ٹرسٹ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا
    باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام قوم کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے
    صوابی میں باچاخان سکولز کیلئے تشکیل کردہ انجمن کے پہلے اجلاس سے خطاب
    صوابی (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام سے مزاق کیا جارہا ہے،خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبے بحران سے دوچار ہیں، سرکاری اداروں میں ملازمتوں کے لئے سکیل کے حساب سے بولیاں لگائی جارہی ہیں، ٹیسٹ کے نام پر اسلام آباد سے لائے گئے ادارے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں سے پیسے اکھٹے کر رہے ہیں، ٹیسٹ سے پہلے ہی پیپر آوٹ ہوجاتا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔اے این پی کے صوبائی صدر و ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ ایمل ولی خان نے صوابی میں باچا خان ہائی سکول کے لئے تشکیل کردہ انجمن کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن کے بعد پہلے دن سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ یہ حکومت قوم پر دھاندلی کے زور پر مسلط کی گئی ہے، ملک میں نئے سرے سے صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کروائے جائیں اور اسی شرط پر عوامی نیشنل پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جدوجہد کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نظریے کی تحت اپنا سیاسی سفر کرتی ہے، اے این پی نے کسی اور کی خوشی کے لئے اپنے نظریے پر پہلے سمجھوتہ کیا ہے اور نہ اب کرے گی۔ اے این پی اپنی سو سالہ تاریخ رکھتی ہے اور اپنی قوم اور ملک کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نیب کا کردار متنازعہ ہے، حکومت نیب کو اپنا آلہ کار بنا کر سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کر رہی ہے، احتساب ہر کسی کا ہونا چاہیئے چاہے وہ جج ہو، جرنیل ہو یا صحافی ہو، اے این پی بلا تفریق احتساب کی حمایت کرتی ہے اور بہت پہلے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان یہ آفر دے چکے ہیں کہ احتساب کا آغاز ہم سے کیا جائے لیکن بلاتفریق اور بلاامتیاز احتساب کیا جائے۔ سلیکٹڈ احتساب ہمیں منظور نہیں۔ نئے تشکیل کردہ انجمن بارے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے 100 سال پہلے قوم کے بچوں کے مستقبل کے لئے جو قدم اٹھایا تھا آج اس کی تجدید کر رہے ہیں، ہر ضلع میں باچا خان سکول کے ساتھ ایک انجمن کا قیام عمل میں لائيں گے جو سکول کا پورا انتظام سنبھالے گی، پہلے مرحلے میں چارسدہ، سوات اور صوابی میں انجمن کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جلد ہی پورے پختونخوا بشمول بلوچستان کے پشتون اضلاع اور افغانستان میں بھی اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا اور باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام قوم کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ جن بچوں کے سروں پر اللہ کے سوا کسی کا سایہ نہیں ، ان کے سر پر باچا خان ٹرسٹ کا سایہ ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں