41

4 افراد سگنل توڑ کر آنے والی جیپ کی ٹکر سے جاں بحق کشمالی طارق کا خاند پکڑا گیا بیٹا فرار

رات کے وقت تیز رفتاری سے 5 افراد کو کچلنے ؟والی گاڑی میں وفاقی محتسب اور سابق ایم این اےکشمالہ طارق کابیٹااورخاوندوقاص خان تھے،پولیس ذرائع نے سی سی ٹی وی فوٹج کے حوالے سے بتایا ہے گاڑیوں کے قافلے میم سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی تھی


اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر  کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5  تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئےکار اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  سیکٹر جی الیون کے سگنل پر  کشمالہ طارق کے پروٹول میں شامل گاڑیوں نے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ  قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے خاوند  اور  بیٹا بھی موجود تھے۔


پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو  تھانہ رمنا منتقل کر دیا  جبکہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور  قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مانسہرہ کے 3 افراد اسلام آباد میں کشمالہ طارق
کے خاوند کا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے
کشمالہ طارق کا بیٹا ازلان بھی ساتھ تھا کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کی گاڑی لیکسس 007 بھی قافلے میں شامل تھے دعوی کیا جا رہا ہے کہ وقاص ڈرائیور گاڑی چکارہا تھا لیکن پولیس سی سی ٹی وی کی فوٹج حاصل کررہی ہے اس کے بعد کارروائی کی جائےگئ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مہران کار میں سوار ایک زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے بااثر افراد کے صاحبزادوں نے سری نگر ہائی وے پر جی گیارہ کے اشارے کو توڑا
پانچ گاڑیوں کے پرٹوکول میں بیسٹ ویسٹرن کے مالک وقاص خان کی گاڑی جی الیون اشارہ توڑتے ہوئے پانچ شہریوں کو کچل ڈالا ستم یہ کہ ظالموں کی فوج بھاگ گئی، پولیس نے آدھے گھنٹے بعد پہنچ کر ایک شخص کو پکڑا جو کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان بتائے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں