63

CTD نے زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد کمانڈر زاکر ریاض عرف ندیم کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ CTD نے حساس اداروں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد کمانڈر زاکر ریاض عرف ندیم کو بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

یہ دہشتگرد زینبیون بریگیڈ کا رکن تھا اور اس نے پڑوسی ملک ایران میں عسکریت پسندوں کی تربیت حاصل کی تھی۔
اس نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کیا کہ وہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات،دہشت گردی اور انتشار بھڑکانے کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی نے گذشتہ دنوں حساس اداروں کی مدد سے ایک انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا تھا جس میں انہوں نے کامیابی سے ایرانی دہشت گرد تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد عباس جعفری کو بھی پکڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں