102

ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹے کے ایکسیڈنٹ کی موبائل فون کے ذریعے غلط اطلاع دینے پردل کے مریض باپ نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا

ڈیرہ اسماعیل خان:بیٹے کے ایکسیڈنٹ کی موبائل فون کے ذریعے باپ کوغلط اطلاع دینے پردل کے مریض باپ نے ایکسیڈنٹ کی غلط خبر دینے والے شخص پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرالیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں حاجی عطاء میر خان محسود سکنہ نزداڈہ کراچی بس نے ٹیلی گراف25Dکے تحت ملزم ثاقب سکنہ اسلامیہ کالونی کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے کہ 18-12-2020کوملزم نے میری منشی عابد کے موبائل پر کال کی کہ میرے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہواہے جو بالکل غلط کال تھی۔میں دل کا مریض ہوں جو کہ ملزم کال کرکے مارنا چاہتاہے حالانکہ میرے بیٹے کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں