95

ٹانک میں وزیراعلی کے پی کی آمد ٹاؤن ہال کے قریب روڈ کئی گھنٹوں سے بند عوام اور سکول کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

*ضلع ٹانک میں وزیراعلی کے پی کے کی آمد ٹاؤن ہال کے قریب روڈ کئی گھنٹوں سے بند عوام اور سکول کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا*ٹانک:پشاور ٹو ڈی آئی خان موٹروے کو سی پیک سے منسلک کیا جائے گا،وزیر اعلی محمود خان کا جلسہ سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ
:مولانا کے فرزند قومی اسمبلی میں کھبی بھی ٹانک کے مسائل پر بات نہیں کی،:37 کلومیٹر ٹانک پیزو روڈ جلد تعمیر کردیا جائے گا،:ٹانک زام ڈیم سی آر بی سی لگے کینال کو بھی تعمیر کرینگے،وزیر اعلی نے ٹانک کیلئے ایک اور تحصیل کا اعلان کردیا :یو ماسید کے دھرنا شرکاء کے تمام جائز مسائل حل کرونگا، وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ :ٹانک ڈگری کالج کیلئے پانی اور بس کا مسئلہ فوری طور پر حل کردیا جائے گا،ٹانک:اج کے بعد آپکا شناختی کارڈ اپکا صحت کارڈ ہوگا وزیر صحت کا. جلسہ سے خطاب وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کیا کہ صحت کارڈ سے ہر شہری کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی جائے گیہسپتال کے سٹاف کہ کمی کو بہت جلد دور کیا جائے گا وفاقی وزیر علی امین گنڈہ نے کہا کہ
انک کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 30 کروڑ روپے دے دئیے گئے ٹانک: کی تمام سڑکوں کو پختہ کیا جائے گا ٹانک کے ایم این اے اور ایم. پی اے چوروں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں:آپریشن میں تبا جنڈولہ بازار کو اکثر نو تعمیر کیا جائے گادھرنے دینے والے یو ماسید کے تمام مسائل جلد حل کر دئیے جایینگے چھ ماہ میں ٹانک کی عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی ا

ڈیرہ اسماعیل خان: میں خطاب کرتے یوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان نے کہاہے کہ صحت سہولت پروگرام میں لیور اورکڈنی ٹرانسپلانٹ بھی شامل کر رہے ہیں، منصوبے سے ڈیرہ اسماعیل خان کے تین لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی، ڈی آئی خان موٹر وے منصوبے کا بھی بہت جلد افتتاح کریں گے جس سے جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور،تیمور سلیم جھگڑاصوبائی وزیرصحت ،کمشنر یحییٰ اخوانزادہ، آر پی او یاسین فاروق،ڈی سی عارف اللہ اعوان ،ڈی پی اوعارف شہباز وزیر سمیت ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مسعود الرحمان خان، ڈی ای او ریسکیو1122فضل منان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حیات خان سمیت دیگرمحکموں کے سربراہان اورمعززین علاقہ موجودتھے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کارڈکے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے خواتین میں صحت کارڈتقسیم کیے ۔ وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور نے وزیراعلیٰ محمودخان کو علاقے کی روایتی لنگی پہنائی ۔پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹرکے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے ۔وزیر اعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے18ارب روپے بجٹ میں مختص کیے ہیں۔صحت کارڈسے ڈیرہ اسماعیل خان کے تین لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے چشمہ رائٹ لفٹ بنک کنال اور ٹانک زام ڈیم بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔درابن اکنامک زون کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی اضلاع کو نظر انداز کیا لیکن اب ان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔تقریب سے وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پوراوروزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے بھی خطاب کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان:وفاقی وزیرامورکشمیر وگلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنیادی مسائل حل کر رہی ہے ۔ ہر سیکٹرمیں بلاتفریق کام ہورہے ہیں ۔2023میں ڈیرہ ماڈرن شہر ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکٹ ہائوس میں صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان مہمان خصوصی تھے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو مفت صحت کی سہولیات کی فراہمی عمران خان کا ویژن ہے۔ صحت کارڈ پرعلاج کے لیے چارسوہسپتال مختص کیے گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کی حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ اورگیس کامسئلہ حل کرے گی ۔ امیر وغریب کا فرق ختم ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں